اد اکارہ ویناملک نے عالمی جنگ کی پیشگوئی کر دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہیں۔
وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران عالمی جنگ کی پیش گوئی کر کے سب ہی کو حیران کر دیا ہے۔وینا ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتے دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چائنا پر جنگ مسلط نا کی گئی تو آئندہ پانچ سالوں میں چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا۔وینا ملک نے کہا کہ دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے، وینا ملک نے پہلے بلاک میں چین، روس، پاکستان، ایران، عرب ممالک اور ترکی کو رکھا ہے جبکہ دوسرے بلاک میں امریکا، بھارت،یورپ اور آسٹریلیا کو رکھا ہے۔