ائیرپورٹ کی بحالی کے لیے قطر کی ٹیکنیکل ٹیم کابل پہنچ گئی
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک قطری طیارہ بدھ کو کابل پہنچا جہاں ایک تکنیکی ٹیم سوار تھی تاکہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد ہوائی اڈے کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اگرچہ تکنیکی مدد فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا ہے ، قطر کی تکنیکی ٹیم نے یہ بحث دوسرے فریقوں کی بنیاد پر شروع کی ہے۔سیکیورٹی اور آپریشن کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قطری ٹیم کی آمد کا مقصد انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنا اور نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنانا ہے تاکہ انخلاء کا عمل جاری رہ سکے۔ انخلاء کے عمل کے اختتام تک تقریباً1,23000افغانی ملک سے نکل چکے ہیں اور ہزاروں افراد ایسے ہیں جو باہر کے ممالک میں جانے کے منتظر ہیں۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کی حالت خراب ہے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کا بیشتر حصہ تباہ ہوچکا ہے۔قطر نے حالیہ برسوں میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کی ہے اور تقریباً43,000افراد کو عارضی رہداری فراہم کی ہے۔ خلیجی ممالک بشمول قطر مغربی ممالک کے شہریوں کے ساتھ افغان مترجمین ، صحافیوں اور دیگر کے لیے انخلا ء کی پروازوں کے لیے اہم اسٹیجنگ پوسٹیں ہیں۔
Tags @Qatar #Agreement #KabulAirport #Operational #Taliban #TechnicalTeam
Check Also
پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ
پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت …