بشری بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس میں بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے عمل درآمد کے لیے نوٹس دوبارہ جاری کر دیا۔جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں۔ ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔عدالت نے بشری بی بی کو گرفتاری کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت بغیر کارروائی پیر 9دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت کے باہر گفتگو میں ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس آئین قانون کے ساتھ جاری کھلواڑ کا نوٹس لیں اور ڈی چوک فائرنگ پر فوری نوٹس لیا جائے، چیف جسٹس عدلیہ کے احکامات کی بے توقیری کرنے کا نوٹس لیں۔
Tags #AccountabilityCourt #AdialaJail #AdvocateFaisalChaudhry #ChiefJustice #CorruptionCase #CourtAppearance #CourtOrders #ImranKhanPTI #JusticeNotServed #LawAndOrder #LegalProceedings #NonBailableArrest #NoticeIssued #PakistanLegalNews #احتساب عدالت #اڈیالہجیل #بانیPTI #بشریBB #پاکستانی قانونی نیوز #تحر رفرینس #شریBBArrestWarrant #عدالتی امر #عمران خانPTI #فیصل چوہدری #گرفتاری وارنٹ
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
