یوکرائینی پارلیمنٹ کے رکن کی ٹیکسی میں پراسرار موت
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی شعبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے یوکرائنی قانون ساز جمعہ کی صبح ٹیکسی میں پرسرار بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کی مطابق موت کی اصل وجہ ان کے پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی۔33سالہ قانون ساز انتون پولیاکوفپارلیمانی گروپ پارٹی “فار دی فیوچر” کے کا رکن تھے۔وہ حکمران جماعت دی سرونٹ آف دی پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات جیت کر پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ ٹیکسی میں سفر کے دوران کسی پرسرار بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے ہیں۔جب ایمرجنسی ڈاکٹر ان کامعائنہ کیا تو وہ اس وقت مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ جنرل پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ جب ٹیکسی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا گیا تو اس وقت پولیاکوف ٹیکسی کی پچھلی سیٹ پر بے ہوش پائے گئے تھے۔ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیاکوف دارلحکومت میں ایک بس سٹاپ کے پاس سے ان کی ٹیکسی پر سوار ہوئے تھے۔راستے میں انہوں نے بتایا کہ ان کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی ہے اور وہ قے کی کفیت محسوس کر رہے ہیں۔ پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ قیمتی اشیا ، دستاویزات ، ایک موبائل فون اور رقم ملی تھی جسے سرکاری طور پر ضبط کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی اداروں نے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Tags #AntonPoliakov #Death #Investigation #Kyiv #Lawmaker #Ukrain
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
