پاکستان چیس فیڈریشن کے زیر اہتمام کنگز کلب کی میزبانی میں ہونے والے مقابلے میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے
چیمپئن شپ کے مقابلے سوئس سسٹم کے تحت انڈر 10،13،16 اور خواتین کیٹگریز میں ہوں گے۔ چیف آرگنائزر سلیم اختر
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شطرنج کے عالی شان مقابلے قائد ڈے ریپڈ چیس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا
جارہا ہے۔ پاکستان چیس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سطح کے اس مقابلے میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کنگز چیس کلب لاہور کی میزبانی میں ہونے والے مقابلوں کے لۓ رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے اور اب تک ملک بھر سے سینکڑوں مرد و خواتین کھلاڑی رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔28 اور 29 دسمبر کو پنجاب یونیورسٹی سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ہال میں ہونے والی دو روزہ چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلز کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے نقد انعامات بھی تقسیم کۓ جائیں گے۔
پاکستان چیس فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کے آرگنائزر سلیم اختر کو چیف آربیٹریٹر مقرر کیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کے میچز سوئس سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے جبکہ کیٹگریز میں اوپن انڈر 10 انڈر 13 انڈر 16 اور خواتین کے مابین مقابلے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اظافہ کرکے انہیں عالمی سطح کے مقابلوں کی تیاری میں مدد فراہم کرنا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

