Breaking News
Home / پاکستان / ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان

’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔ 6 جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے جہاں لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہو کر دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں، جامع منصوبہ بندی سے ایسا نظام لایا جائے جس سے مستحقین تک رسائی براہ راست اور آسان ہو، احساس ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔
احساس ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ اقدامات پر بریفنگ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے کیلئے پیش کی گئی تجاویز کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے جہاں لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہو کر دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع منصوبہ بندی سے ایسا نظام لایا جائے جس سے مستحقین تک رسائی براہ راست اور آسان ہو۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ احساس ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ڈونر م مینجمنٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی جس کے ذریعے انفرادی اور اداروں کی سطح پر مرضی کے مطابق عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اس کے خرچ کی تفصیل خودکار اور ڈیجیٹل طریقے سے ڈونر تک جا سکے گی، اس نظام کی مکمل تیاری کے بعد اس کا آغاز رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar