Breaking News
Home / پاکستان / چین کی طرف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو سرکاری دورے کی خصوصی دعوت

چین کی طرف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو سرکاری دورے کی خصوصی دعوت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کی طرف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔وزیراعلی مریم نوازشریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلی ہوں گی۔چین کی حکمران کمونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی ۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کرینگی، وزیراعلی پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے ، سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی چین جائے گا ۔دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے ۔دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اوردوستی کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار م،پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہارکیا گیا ۔ دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کا ر کا جائزہ لیا جائے گا ، پنجاب اور چین کے نجی سیکٹرز کے درمیان کاروبار ی اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا ، وزیراعلی مریم نواز شریف کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعما سے بھی ملاقات کریں گی ۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے دورے میں پنجاب میں ترقی کے اعلی معیار، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تبادلہ خیال کا امکان ہے ۔ وزیراعلی پنجاب اعلی سطح وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar