لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بہت بڑی غلطی ہوگی۔لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی جو باتیں ہورہی ہیں یہ صوبے میں نفرت پھیلانے کے مترادف ہوگا۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بھی بہت بڑی غلطی ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کو کرش کرنا ملکی سیاست کے لیے ٹھیک نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک لبیک اور عوامی تحریک پرپابندی لگا کر کیا حاصل کرلیا جو اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں۔ اس بات کو رد کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محمود اچکزئی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کی مخالفت کی۔ میری گزارش ہے کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔
Check Also
وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …
پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …
غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے
بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …
سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …
سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …