سیالکوٹ۔19دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن):وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جلد پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم کی کشتی سے چھلانگ لگانے والی ہے, صرف شاہی خاندان کی کرپشن بچانے والے ہی رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کے جلسے کے تمام سہولت کاروں پر ایف آئی درج کرائی گئی، جلسہ کے منتظمین سے 1کروڑ 27لاکھ روپے کی وصولیاں کی جائیں گی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوباز شریف اینڈ گینگ نے شہریوں کی زمینوں پر قبضے کرائے۔ان کے ادوار میں اراضی ارکارڈ سنٹرز کو آگ ہی لگتی رہی پنجاب میں ہر بڑے قبضہ مافیا کو ن لیگ کے جید رہنماؤں پشت پناہی حاصل رہی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی ملکیتی زمینوں اور ریکارڈ کی حفاظت کے لئے صوبہ بھر میں کمپیوٹر آئزڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر کام کر رہی ہےحکومت کمپیوٹرائزیشن کے نظام کو ضلعی سطح پر، پھر تحصیل اور پھر یونین کونسل کی سطح تک لیکر جائے گی۔حکومت اراضی کی رجسٹریشن اور انتقال کے عمل کو آسان اور محفوظ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل کمپیوٹرائزڈ طریقے سے 4 آسان مرحلوں میں صرف 11 دن میں مکمل ہو گا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور آئین و قانون کو جواب دیں۔اپوزیشن کو عوام کا دکھ نہیں, لانگ مارچ اور دھرنا گیڈر بھبکیاں ہیں.انہوں نے مزید کہاکہ مانگا کی سیاست کے بانی اور بریف کیس سیاست متعارف کرانے والے شفاف الیکشن سے خوف زدہ ہیں۔شو آف ہینڈزکے ذریعے سینٹ الیکشن شفافیت کی وجہ سے جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے اہم ترین ہے لیکن لوٹ مار کے بادشاہوں اور کرپشن کی شہزادی کو یہ قابل قبول نہیں.
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے شو آف ہینڈز کے ذریعے سینٹ الیکشن کی بات کی ہے جو کہ جمہوریت کے حقیقی خدمت ہے۔شو آف ہینڈز کے ذریعے سینٹ الیکشن ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ،ذمہ دارانہ رویوں اور عوامی نمائندوں کے وقار میں اضافہ کا باعث ہو گا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن کی کشتی پر سوار ہے جس کا مقدر ڈوبنا ہے سیاسی نابالغ اور چال باز مولانا کو اپنا مفاد عزیز ہے۔انہوں نے کہایہ تمام شور و غوغا لوٹی ہوئی دولت کو بچانے اور اپنی سیاسی زندگی کی بقا ء کے لئے ہے وگرنہ تو ان کی کرپشن طشت از بام ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام نے مفرور نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کیا ،اب ان کی نا عاقبت اندیش باقیات کے بیانیہ کو بھی مسترد کیا جا رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں سے ملک کو لوٹنے والے ان لوگوں کا چہرہ عوام نے پہچان لیا ہے ۔یہ لوگ کرپشن کی پیداوار ہیں ،کرپشن کے زیر سایہ پروان چڑھے ہیں اور اس کرپشن کو بچانے کے لئے ہی ایک دوسرے کی مدد سے عوام میں پذیرائی حاصل کرنا چاہ رہے ہیں اور کہاکہ پی ڈی ایم والے اس طرح پاکستان کے باشعور عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔
Tags #پیپلزپارٹی#پی_ڈی_ایم#نواز_شریف#ٹولہ#کرپشن،
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
