Breaking News
Home / پاکستان / پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب آپ آئیں اور جیل جائیں آپ ہیرو بن جائیں گے، گارنٹی دیتا ہوں کہ شہبازشریف ان کی سیٹ پر قبضہ نہیں کریں گے،میاں صاحب ہم برے وقت میں آپ کیساتھ رہے ہیں، آئیں الیکشن کرائیں پارلیمنٹ میں آئیں، خدا کے واسطے میاں صاحب آپ کو ہوش آنا چاہیے، کیوں الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہا کہ آئین ہمیں الیکشن میں تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں دیتا، پہلے بھی آئین کی خلاف ورزی اب بھی آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الیکشن میں تاخیرکریں گے توآئین کی خلاف ورزی ہوگی جودرست نہیں۔انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہرموسم میں،تمام قسم کے حالات میں الیکشن ہوئے اب کیامسئلہ ہے، آئین کی پاسداری رکھنی ہے تو پرانی حلقہ بندیوں پرہی الیکشن کرالیتے۔پی پی رہنما نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بھی الیکشن نہ ہوئے تو آگے بلیک کوریڈور ہے، ہم حکومت نہیں چاہتے، ہم پاکستان،جمہوریت اورپارلیمنٹ چاہتے ہیں، دوسری جماعتوں کو الیکشن سے خوف ہے لیکن پیپلزپارٹی پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں ، جلاوطنی سے جمہوریت کیلئے واپس آرہے ہیں توآئیں الیکشن کرائیں، خدا کے واسطے جمہوری اور سیاستدان بنیں، الیکشن کراکرپارلیمنٹ بحال کریں۔ن لیگ سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ کہا تھا کہ آخر میں یہ لوگ کہیں گے ہمارافیصلہ اللہ کریگااورانہوں نے کہہ بھی دیا۔خورشیدشاہ نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہم برے وقت میں آپ کیساتھ رہے ہیں، پوچھناچاہتاہوں کس بات کا خوف ہے، آئیں الیکشن کرائیں پارلیمنٹ میں آئیں، خدا کے واسطے میاں صاحب آپ کو ہوش آنا چاہیے، کیوں الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کوقانون کے مطابق چلنا چاہیے، قانون میں اپیل کا حق ہے تو نوازشریف کو بھی اپیل کاحق ملے گا، ماورائے قانون کچھ کام ہوگا تو کل اور لوگ بھی ایسے ہی فائدے چاہیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب گھبرائیں نہیں،حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں تو پی پی سپورٹ کرے گی ، میاں صاحب حکومت کرنے کیلئے ہی آنا چاہتے ہیں تو پھر دیدیں گے لیکن الیکشن تو کرائیں۔پی پی رہنما نے نواز شریف سے کہا کہ جیل جائیں گے ہیرو بن جائیں گے، میاں صاحب جیل سے بچنے کے چکرمیں زیرو نہ بنیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو کامیابی نظر نہیں آرہی تو بھی الیکشن میں تاخیرکی غلطی نہ کریں، آئین موجود ہوتا ہے تو ہر عوامی پارٹی کو پارلیمنٹ جانے کا موقع ملتاہے، جمہوریت ہوتی ہے تو ہر پارٹی کواقتدار کا موقع ملتا ہے۔

نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ ناجائز ہی صحیح لیکن نوازشریف ایک مجرم ہیں، بیشک عدالت نے نواز شریف کوغلط سزادی ہوگی لیکن وہ مجرم ہیں اور عدالت ایک مجرم کو کیسے ضمانت دیگی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar