لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کے لئے اوگرا کو ایک اور موقع دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی اپیل پر سماعت کی۔اپیل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ چار برس گزر گئے ہیں لیکن ابھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار پیش نہیں کیا گیا، وہ کونسے حالات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد بدل کیا جاتا ہے، حکومت اپنی مرضی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کردیتی ہے ۔ استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
