پشاور/بونیر(این این آئی) خیبرپختونخوا ہ کے ضلع بونیر میں ایک پولیس افسر نے 14 سالہ لڑکے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جسے معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق درج ایف آئی آر کے متن میں نوجوان کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بونیر سے متصل باری کورٹ بازار میں متاثرہ لڑکے سے فون نمبر مانگا،جب اس نے فون نمبر بتایا تو اس نے کہا کہ میں نے اس نمبر سے کسی کو دھمکی دی ہے، بعد ازاں وہ مجھے کارکر بونیر میں چیک پوسٹ پر لے گیا اور کچھ سوالات پوچھنے کے بعد میرے کپڑے اتار دئیے اور جنسی حملہ کیامتاثرہ نوجوان نے کہا کہ میرے چیخنے چلانے پر پولیس افسر نے مجھے جانے دیا اور دھمکی دی کہ کسی کو کچھ نہیں بتانا۔ڈی پی او بونیر شاہ حسین خان نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملزم کو معطل کر کے گرفتار کیا جاچکا ہے اور اس کے خلاف تھانہ جوار بونیر میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔کیس کی ایک انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
