Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان میں فرعون بن کر گھومنے والے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں’مسرت چیمہ

پاکستان میں فرعون بن کر گھومنے والے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں’مسرت چیمہ

امریکی عہدیدار میٹنگ ختم ہونے کے بعد انکو آئینہ دکھا دیتے ہیں، وزیر داخلہ کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات پر ردعمل
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرعون بن کر گھومنے والے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں ۔اس امر کا اظہار انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن سے ملاقات پر ردعمل کاا ظہار کرتے ہوئے کیا ۔ جو ولسن نے وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد ”فری عمران خان ” کی پوسٹ کی تھی ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ یہ لوگ اپنی اپنی عوام میں نفرت کا استعارہ ہیں اسی لئے یہ جس بھی امریکی عہدیدار سے ملتے ہیں وہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد انکو آئینہ دکھا دیتے ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی اور عمران خان کا ساتھ نظریے پر دیا ہے نظریہ کسی عہدے کا محتاج نہیں ہوتا ۔ جو میری ذمہ داری بانی پی ٹی آئی نے لگائی ہے وہ میں ہمیشہ کی طرح بغیر کسی عہدے کے بھی نبھائوں گی ۔ بھری عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے مجھے جو عزت بخشی وہ میرے لیے کافی ہے ،میری کسی سے کوئی لڑائی ہے نہ مقابلہ ہے ، مشال بھی اپنا کام جاری رکھے گی جو وہ کر رہی ہیں مگر جو ذمہ داری بانی پی ٹی آئی نے میری لگائی ہے وہ میں انشااللہ بغیر کسی حیل وحجت کے بخوشی انجام دونگی ۔ مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ ہم نے مل کے عمران خان کے نظریے پر کام کرنا ہے وہ ہمارا فرض میں نبھائوں گی ۔ انسان عہدے اور مرتبے سے نہیں اپنے کام سے پہچانا جاتا ہے سو مقصد اور منزل ایک ہے ۔ میرا مقصد بشریٰ بی بی اور عمران خان کا دفاع ہے نہ کہ آپس میں خدانخواستہ لڑائی۔ وہ بھی کسی عہدے اور ٹائیٹل کیلئے ۔عمران خان زندہ باد۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar