Breaking News
Home / پاکستان / نواز شریف اگر گھر سے نکلے تو وہ جان سے بھی جا سکتے ہیں، نئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

نواز شریف اگر گھر سے نکلے تو وہ جان سے بھی جا سکتے ہیں، نئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

نواز شریف اگر گھر سے نکلے تو وہ جان سے بھی جا سکتے ہیں، نئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے نواز شریف کی رپورٹس رجسٹرار آفس میں جمع کروائیں جس میں بتایا گیا ہےکہ ڈاکٹروں نے کورونا کے باعث سابق وزیراعظم کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کا اندیشہ ہے کہ وبا کے دوران نواز شریف کو گھر سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تو یہ وبا ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں اس لیے ان کا کورونا کے دوران باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کو خون کی مناسب سپلائی نہیں ہو رہی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کو جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے کے ساتھ طبی ماہرین سے مشورے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا کے دوران نواز شریف کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز ان کی صحت سے ہر وقت آگاہ ہیں۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019ء کو بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے جب کہ سابق وزیراعظم کی 13 جنوری، 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل2020 کو بھی میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar