Breaking News
Home / پاکستان / میزان بینک نے کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا

میزان بینک نے کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا

میزان بینک نے کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا
پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کارپوریٹ لیگ کے فائنل معرکے میں ایف بی آر کو شکست ، پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میچ میںمیزان بینک نے ایف بی آر کو شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ ماڈل ٹائون میں کارپورٹ لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا ۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے کہا کہ اپنے والد کی سپورٹس کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہر سال اس ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کارپوریٹ سیکٹر کی بہترین ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔ فائنل معرکے میں ایف بی آر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ نوید اکرام 37 اور عاصم رضا 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قیصر نوید، محمد اشتیاق اور ذیشان احمد نے دو ،دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ میزان بینک کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ رضوان اکرم نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محسن پرویز نے 29 رنز بنائے۔ نوید اکرم، عدنان رضا اور محمود جعفری نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ محسن پرویز شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ ڈیسکون کے رانا طاہر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بہترین بیٹر ،یو سی ایس کے حماد عزیز بہترین بالر، یو سی ایس کے مسلم رضا بہترین فیلڈر ،میزان بینک کے حق نواز بہترین وکٹ کیپر ،آئی سی آئی پاکستان اور پیکجز کنورٹر لمیٹڈ بیسٹ ڈسپلن ٹیمیں قرار پائیں جبکہ ایف ایف سی، ٹی جے انٹرنیشنل اور کلئیر پاتھ کی ٹیموں کو بہترین ایمرجنگ ٹیموں کو ایوارڈ دیا گیا۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar