Breaking News
Home / پاکستان / میرے مقدمے کوٹی وی پر لائیو دکھایا جائے، احسن اقبال کا مطالبہ

میرے مقدمے کوٹی وی پر لائیو دکھایا جائے، احسن اقبال کا مطالبہ

میرے مقدمے کوٹی وی پر لائیو دکھایا جائے، احسن اقبال کا مطالبہ

ہم پر جھوٹے مقدمات بناکر آپ کب تک اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالو گے؟، وزیر اعظم کے بیان پررد عمل

اسلام آبا د 21 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے اوپر بنے مقدمے کی کارروائی کو ٹی وی پر لائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے منگل کو احتساب عدالت پیش ہونا ہے، میرے مقدمے کوٹی وی پر لائیو دکھایا جائے۔احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بناکر آپ کب تک اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالو گے؟۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج سلیکٹڈ عمران نیازی نے این آر او، این آر او کھیلنے کی کوشش کی، یہ حکومت نہایت بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی بغل میں خود این آر او ہے اور زبان پر این آراو نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پہلے آپ بنی گالا رہائش کا حساب دیں، آپ نے صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر گھر ریگولرائز کروالیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ تو خود این آر او یافتہ ہیں، اپنا گھر بچایا، سیاست بچائی اور صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لیا، آپ این آر او سے سلیکٹڈ حکمران بنے، اب اپوزیشن کو کہتے ہیں این آر او مانگتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ کا محاسبہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیکھنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے، آپ کے ذہن میں نفر ت اور حسد بھرا ہوا ہے، آپ کو پتہ چلے گا عوام کا دھرنا کیا ہوتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آپ کی کابینہ لوٹوں سے بھری ہوئی ہے، کام اور ڈراموں میں فرق ہوتا ہے، گھر بھیج کر دم لیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar