Home / انٹر نیشنل / سعودی عرب میں طویل رات، مختصر ترین دن، موسم سرما 89 ایام پر مشتمل

سعودی عرب میں طویل رات، مختصر ترین دن، موسم سرما 89 ایام پر مشتمل

سعودی عرب میں طویل رات، مختصر ترین دن، موسم سرما 89 ایام پر مشتمل

زوال کے بعد سورج کم ترین بلندی پر تھا، یوں رات بہت طویل اور دن بہت مختصر ہوا،ماہرموسمیات

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں موسمیات اور آب وہوا کے ماہراور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا کے استاد موسمیات کمیٹی کے بانی ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سورج کی ظاہری حرکت کے اعتبار سے مملکت میں موسم سرما کا آغاز ہواہے۔

موسم سرما کا آغاز منگل کی رات ایک بج کر دو منٹ پر شروع ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز مملکت میں سب سے مختصر اور رات سب سے طویل رہی۔اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ ایک بیان میں پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا کہ سردیوں کا دورانیہ 89 دن پر محیط ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سورج اورزمین کے درمیان زمینی فاصلہ 147.172.000 ہے لگ بھگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زوال کے بعد سورج کم ترین بلندی پر تھا۔ یوں رات بہت طویل اور دن بہت مختصر ہوا۔ الریاض میں سردیوں میں شتوی انقلاب کا دن سب سے مختصر ہے جو 21 جون گرمائی انقلاب کے مقابلے میں 3 گھنٹے چار منٹ مختصر تھا۔ ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا کہ حائل ، القصیم، حفر الباطن، الزلفی اور الجازان میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar