Breaking News
Home / پاکستان / منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ نواز کے رہنماء حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ نواز کے رہنماء حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور

لاہور: 24 فروری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے کی۔نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز 20 ماہ سے ناحق قید کاٹ رہے تھے، 20 ماہ میں حمزہ شہباز سے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، آج حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات   ملنے کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

میٹرک رزلٹ میں بہترین کارکردگی ،سرکاری سکولوں کے پرنسپلز میں تعریفی اسناد ،کیش انعام تقسیم

پھولنگر( ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ای او ایجوکیشن قصور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی …

پاکستان ،یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 10.9ارب ڈالر تک پہنچ گئی’ دیوان فخر الدین

ویزہ چھوٹ کی سہولت حقیقی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات ،صنعتکاروں تک بھی بڑھائی جائے قابل …

ایس ایم ایز کی ترقی ، عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ”پاکستان گلوبل بزنس سمٹ ”کا انعقاد

جی ایس بی ایچ سوئٹرز لینڈ کا پاکستانی ایس ایم ایز کو پائیدار حکمت عملی …

Agreement signed to transfer modern technology from China to Pakistan

Lahore ( Daily pakistan Online) In a significant step toward industrial modernization, a landmark five-year …

چین سے جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ،ہنر مندوں کو بدلتے رجحانات کے مطابق تربیت دینے کیلئے معاہدہ

حکومت سرپرستی کرے تو معاہدہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ،ہنر مندوں کی تربیت کے میدان …

جہانگیر ترین کا خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے لئے نئی بس کا تحفہ

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہانگیر خان ترین نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف …

Skip to toolbar