Breaking News
Home / پاکستان / مریم نواز (آج) نیب میں پیش ہونگی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کل طلبی ،رواں ہفتے دیگر رہنما بھی پیش ہونگے

مریم نواز (آج) نیب میں پیش ہونگی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کل طلبی ،رواں ہفتے دیگر رہنما بھی پیش ہونگے

مریم نواز (آج) نیب میں پیش ہونگی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کل طلبی ،رواں ہفتے دیگر رہنما بھی پیش ہونگے

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ نیب ہیڈ کوارٹرجائیں گی

شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکو 12اگست کوطلب کیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج ( منگل )کے روز قومی احتساب بیورو( نیب)میں پیش ہوں گی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار بزدار کل ( بدھ) کے روز نیب ہیڈ کوارٹرلاہور میں پیش ہوں گے، رواںہفتے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں کو بھی نیب میں طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے نیب کی جانب سے اراضی کیس کی تحقیقات کےلئے 11اگست کو طلبی کے نوٹس کے بعد اپنے والد سمیت خاندان کے دیگر افراد ، پارٹی کی سینئر قیادت اور وکلاءسے تفصیلی مشاورت کے بعد خود پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے انہیںدستیاب دستاویزات مرتب کر لی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے قافلے میں جاتی امرا ءرائیونڈ سے نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی ۔ مریم نواز کی نیب دفتر میں موجودگی تک رہنما اور کارکنان نیب کے دفتر کے باہر موجود رہیں گے اور ان کی واپسی پر جاتی امراءتک ساتھ آئیں گے ۔نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو دن 11 بجے طلب کیا ہوا ہے ،نیب مریم نواز سے200 کنال اراضی کے حوالے تحقیقات کر رہا ہے اور انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کے لئے کہا گیا ہے ۔نیب کی جانب سے شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو کل( بدھ) کے روزنیب ہیڈ کوارٹرلاہور میں طلب کیا گیاہے ۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بھی نیب میں پیش ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیںنیب نے رواںہفتے صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال جبکہ راکین اسمبلی ملک کرامت کھوکھراور غضنفر عباس چھینہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کر رکھاہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar