لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد110رنز سے شکست دے دی، لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی،ہوم گرانڈ پر لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری کامیابی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 16ویںمیچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 36، سیم بِلنگز 33، مرزا بیگ 20، راشد خان 18، ڈیوڈ ویزے 12 اور حسین طلعت 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سکندر رضا 23 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کیں۔ 201 رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی لاہور کے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 90 پر آئوٹ ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز 23 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور کی جانب سے ڈیوڈ ویسا نے تین جبکہ سکندر رضا اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ویسا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Tags #Cricket #IslamabadUnited #LahoreQalanders #PakistanSuperLeague PSL
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
