طالبان کی حکومت میں میڈیا انڈسٹری تباہی کے دہانے پر، صحافی فاقہ کشی پر مجبور
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد میڈیا انڈسٹری بحران کا شکار ہوگئی ۔ ایک اندازے کے مطابق 70 فی صد میڈیا ہاسز بند ہوگئے ۔افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں صحافیوں کی نیشنل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد میڈیا انڈسٹری شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوگئی ہے ۔کابل میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کی قومی تنظیم نے کہا کہ افغانستان کے 28 صوبوں میں ایک آن لائن سروے کیا گیا جس میں 1500 افغان صحافیوں نے حصہ لیا۔تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق ، 67 فیصد افغان صحافیوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں جبکہ ان میں سے 33 فیصد صحافی شدید دبا اور سخت حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔نیشنل ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس کے سربراہ مسرور لطفی نے کہا کہ زیادہ ترافغان میڈ یا جواس وقت ایکٹو ہے وہ شدید معاشی اورمالی بدحالی کا سامنا کرنے پر مجبور ہے ۔انہوں نے کہا کہ 40 فیصد افغان صحافی اپنی جان کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں جبکہ ان میں سے باقی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی وجہ سے مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی طرف سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سینکڑوں افغان میڈیا ہاسز بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں صحافی بے روزگار ہوچکے ہیں۔
Tags #Destroy #Journalist #MediaIndustry #Taliban
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
