Home / انٹر نیشنل / اترپریش حکومت کا ہلاک کسانوں کے اہلخانہ کو 45۔45لاکھ روپئے کا معاوضہ اور سرکاری نوکری کا اعلان

اترپریش حکومت کا ہلاک کسانوں کے اہلخانہ کو 45۔45لاکھ روپئے کا معاوضہ اور سرکاری نوکری کا اعلان

DELHI, INDIA - DECEMBER 18: Farmers shout slogans as they participate in a protest at the Delhi Singhu border on December 18, 2020 in Delhi, India. Hundreds of thousands of farmers from surrounding states have been protesting on the outskirts of Delhi for weeks, blockading highways leading to the capital. Farmers say they are protesting against laws that deregulate the sale of crops, which they say will put them at risk of losing their livelihoods and land to big corporations. The government has said that the reforms are necessary to improve the efficiency of the agricultural sector, which is heavily dependent on government subsidies to survive. (Photo by Anindito Mukherjee/Getty Images)

اترپریش حکومت کا ہلاک کسانوں کے اہلخانہ کو 45۔45لاکھ روپئے کا معاوضہ اور سرکاری نوکری کا اعلان

اترپردیش(ڈیلی پاکستان آن لائن) اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیر ی کے تکونیا علاقے میں اتوار کو پیش آئے تشدد میں مارے گئے چار کسانوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت45, 45لاکھ روپئے کا معاوضہ اور ایک رکن کو سرکاری نوکری دے گی علاوہ ازیں شدید طور سے زخمی آٹھ کسانوں کو دس, دس لاکھ روپئے کی مالی مدد دی جائے گی ساتھ ہی پورے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ اور حکومت کی جانب سے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(نظم ونسق)پرشانت کمار اور دیگر اعلی افسران کے درمیان ہوئی بات چت میں یہ رضامندی ہوئی ہے کہ حکومت اس تشددمیں جاں بحق ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کو 45۔45لاکھ روپئے کا معاوضہ دے گی۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کے اہل خانہ کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ مقتول کسانوں میں دلجیت سنگھ(32) باشندہ نانپارہ بہرائچ،گروندر سنگھ(20) باشندہ نانپارہ بہرائچ،لوپریت سنگھ(19)باشندہ پلیا لکھیم پور اور نچھتر سنگھ باشندہ دھورارا لکھیم پور شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تشدد کی وجوہات کی عدالتی جانچ کی جائے گی جسے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ یا موجود جج کریں گے۔ افسران نے یقین د لایا ہے کہ آٹھ دنوں کے اندر اس واقعہ میں ملوث سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ مگر مسٹر ٹکیت نے مملکتی وزیر کے استعفی اور ان کے بیٹے آشیش مشرا کی 24گھنٹے کے اندر گرفتاری کے مطالبے کو دہرایا ہے۔اس مطالبے پر افسران کا کہنا تھا کہ مملکتی وزیر کا استعفی ریاستی حکومت کے تحت نہیں ہے لیکن ان کے مطالبے کو مرکزی حکومت تک پہنچایا جائے گا اور آشیش مشرا کی گرفتاری کی جلد کوشش کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ تشدد میں زخمی ہوئے افراد کو دس دس لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا اور ان کے مفت علاج کا انتظام کیا جائیگا۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہونے پر انہیں علاج کے لئے ریفر کردیا گیا ہے جبکہ چھ کا علاج لکھیم پور کھیری ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔موصول اطلاع کے مطابق کسان لیڈر کے ساتھ ہوئی مفاہمت کے بعد کسانوں کی بھیٹر کم ہونی شروع ہوگئی ہے۔ کل تک مشتعل کسان اب امن کے ساتھ ضلع کے باہر جاتے نظر آنے لگے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے مہلوکین کا پنج نامہ کر اکر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔مفاہمت کے مطابق مہلوکین کے آخری رسومات کی ادائیگی پورے اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar