Breaking News
Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / طالبان کا داعش کا دہشتگردی کا سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

طالبان کا داعش کا دہشتگردی کا سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

طالبان کا داعش کا دہشتگردی کا سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)طالبان نے کہا ہے کہ انہوں نے کابل میں شدت پسند تنظیم داعش کے ایک سیل تباہ کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کی عیدگاہ جامع مسجد میں داعش کے مشتبہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کابل میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اتوار کی شام کو جنگجوں نے کابل کے شمال میں ایک آپریشن کیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہاس آپریشن کے نتیجے میں جو ایک کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن تھا، داعش کے سینٹر کو مکمل طور پر تباہ کر لیا ہے اور اس میں موجود تمام داعش کے ارکان کو مار دیا گیا ہے۔چھاپے کے وقت عینی شاہدین نے کابل میں دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی۔کابل کے ایک رہائشی اور حکومتی اہلکار عبدالرحمان نے بتایا کہ طالبان کے سپیشل فورسز کی ایک بڑی تعداد نے ان کے پڑوس میں کم از کم تین مکانات پر حملہ کیا۔یہ لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی آوازوں نے ان کو ساری رات جگائے رکھا۔مجھے نہیں معلوم کہ کتنے افراد اس میں ہلاک ہوئے یا ان کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم لڑائی شدید تھی۔طالبان کی جانب سے یہ آپریشن کابل کی عید گاہ جامع مسجد پر حملے کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا۔جامع مسجد کے قریب ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔حکومت کے ثقافتی کمیشن کے ایک عہدیدار نے خبررساں ادارے کو نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں طالبان بھی شامل ہیں۔دھماکے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پیر کو ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق کہ داعش سے وابستہ گروپ نے یہ حملہ کیا ہو۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar