Home / انٹر نیشنل / طالبان کی بگرام ائیرفیلڈ پر چینی فوجیوں کی موجودگی کی تردید

طالبان کی بگرام ائیرفیلڈ پر چینی فوجیوں کی موجودگی کی تردید

طالبان کی بگرام ائیرفیلڈ پر چینی فوجیوں کی موجودگی کی تردید
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان نے افغانستان میں بگرام ائیر فیلڈ پر غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی خبروں کی تردید کر دی۔ ٹولو نیوز کے مطابق ثقافتی کمیشن کے ایک رکن عمر منصور نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت چینیوں سمیت کوئی غیر ملکی فوجی موجود نہیں ہے۔ ہفتے کی رات کو بگرام کے مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکیوں کی انخلاء کے بعد پہلی بار بگرام ائیرفیلڈ میں روشنیاں دیکھی گئی ہیں۔ تاہم منصور کا کہنا تھا کہ ائیرفیلڈ کی روشنیاں طالبان نے خود چلائی تھیں۔ بگرام کے ایک رہائشی شمشاد کا کہنا تھا کہ بگرام ائیرفیلڈ میں روشنیاں چلائی گئی تھیں اور انہوں نے نہ صرف لوگوں کی آوازوں کو سنا بلکہ ایک جہاز کے لینڈ کرنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بگرام ائیرفیلڈ میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی افواہیں سننے کو مل رہی ہیں اور اشارے دیے جار ہے ہیں کہ ائیرفیلڈ میں چینی فوجی موجود ہیں۔ اس سے قبل ستمبر میں تجزیہ کاروں نے کہا تھا کہ چین افغانستان میں سابق امریکی ایئر بیس بگرام پر نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar