Breaking News
Home / پاکستان / شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

پاکستان کے ہمیشہ کے دوست برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک، قابل مذمت اور قومی وملی مفادات کے منافی ہے ،

سعودی عرب کے ساتھ موجودہ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے، برادر اسلامی ملک کے بارے میں میڈیا پر بیان غیر ذمہ داری کی انتہا اور بڑی سفارتی حماقت ہے، اپوزیشن لیڈر کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہمیشہ کے دوست برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک، قابل مذمت اور قومی وملی مفادات کے منافی ہے ،سعودی عرب کے ساتھ موجودہ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے، برادر اسلامی ملک کے بارے میں میڈیا پر بیان غیر ذمہ داری کی انتہا اور بڑی سفارتی حماقت ہے۔

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ہمیشہ کے دوست برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک، قابل مذمت اور قومی وملی مفادات کے منافی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک اور باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات استوار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے جوہری دھماکوں سمیت پاکستان کو درپیش مشکل اور آزمائش کے ہر مرحلے پرپاکستان اور اس کے قومی مفادات میں ساتھ دیا ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ موجودہ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے، برادر اسلامی ملک کے بارے میں میڈیا پر بیان غیر ذمہ داری کی انتہا اور بڑی سفارتی حماقت ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ رویہ امت مسلمہ کے اتحاد، ملی مفادات اور پاکستان کے کلیدی مفادات کے منافی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت اپنی عاقبت نااندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت خارجہ محاذ پر نازک معاملات کو اپنی حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امت کے اتحاد اور ان میں اختلاف کو سلجھانے میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت اس سے پہلے پاکستان کے قریبی اور دوست ممالک سے متعلق بھی ایسی ہی حرکتیں کرچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے معذرت کی جائے اور معاملات کو خوش اسلوبی، دانائی اور احسن انداز سے ڈیل کیاجائے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar