Home / بزنس / ایکنک نےکراچی تا پشاور ریلوے لائن منصوبہ ایم ایل ون کی منظوری دے دی

ایکنک نےکراچی تا پشاور ریلوے لائن منصوبہ ایم ایل ون کی منظوری دے دی

ایکنک نےکراچی تا پشاور ریلوے لائن منصوبہ ایم ایل ون کی منظوری دے دی

پشاور سے کراچی 1872 کلومیٹر کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی،عاصم سلیم باجوہ

ایم ایل ون سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اس کے تحت ریل کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری ہوگی، اسد عمر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے ریلوے کے انقلابی ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دےدی ہے۔

ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ الحمداللہ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پشاور سے کراچی 1872 کلومیٹر کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، منصوبے میں حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی کہا کہ ایکنک نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دی ہے۔اسد عمر کے مطابق ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اس منصوبے کے تحت ریل کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar