شمالی شام میں تین ترک فوجی ہلاک، آٹھ زخمی
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے زیر کنٹرول شمالی شام کے علاقوں میں تین ترک فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔انقرہ وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے گذشتہ روز ہفتے کو سرحد کے جنوبی علاقے میں ایک ترک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ وزارت دفاع کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملہ آور کس گروپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ترکی نے اپنے سرحدی علاقے داعش کے عسکریت پسندوں کی دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے 2016 میں آپریشن فرات شیلڈ کا آغاز کیا تھا۔فرات شیلڈ خطے میں ترکی کی سرحد کے قریب جارابلس اور الباب قصبے بھی شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق اس حملے کے بعد دہشت گردی کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔انقرہ، شامی کرد عوام کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی یونٹ (وائی پی جی) کو کالعدم عسکریت پسندوں کے طور پر دیکھتا ہے۔ یہ عسکریت پسند ترک ریاست کے خلاف مہلک شورش برپا کر رہے ہیں۔
Tags #Army #Death #Soldiers #Syria #Terrorism #Turkey
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
