Home / انٹر نیشنل / امریکا میں نایاب برفانی چیتے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکا میں نایاب برفانی چیتے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکا میں نایاب برفانی چیتے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے چڑیا گھر میں موجود نایاب چیتے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔چڑیا گھر میں جانوروں کو عالمی وبا سے بچانے کے لیے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، لیکن متاثرہ چیتے کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ تاہم چڑیا گھر کی انتظامیہ نے دیگر جانوروں کو وائرس سے بچانے کے لیے ویکسین کا عمل تیز کر دیاہے۔جنگلی حیات کی نگہداشت کے ماہرین نے بتایا کہ برفانی چیتے کو گزشتہ جمعرات سے کھانسی اور زکام تھا، جس کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا، جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی، لیکن برفانی چیتے میں کوئی خطرناک علامات موجود نہیں ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ان کے لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ چیتے کو وائرس کہاں سے لگا، لیکن وہ جنگلی حیات کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar