Breaking News
Home / پاکستان / سکھ یاتریوں کو بہترین اور فول پروف انتظاما ت مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں’ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

سکھ یاتریوں کو بہترین اور فول پروف انتظاما ت مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں’ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

سکھ یاتریوں کو بہترین اور فول پروف انتظاما ت مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں’ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن)بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن پراندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین اور فول پروف انتظاما ت مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیںجس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان ترتیب دے کر تین دن کے اندر پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ۔باباگورونانک دیو جی کے552ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات کا آغاز 17نومبر سے شروع ہوکر 19نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے ہزاروںسکھ یاتری شرکت کریں گے، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان ترتیب دے کرتین یوم کے اندر پیش کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ نے باباگرونانک دیوجی کے 552ویںجنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی ڈاکٹر زینب طاہر،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد راشد خاں ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رائے نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اکرم پنوار،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ ساجد مشرف ،محکمہ سول ڈیفنس ،محکمہ اوقاف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران کیے جانے والے سیکورٹی ودیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون،واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کا?نٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کی تمام مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان میں عارضی طور پر ہسپتال قائم کیا جائے جبکہ تمام گوردوارہ جات میں ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جائے اورکلورین سپرے کا اہتمام بھی کیا جائے اور شہر بھر کی مختلف جگہوں پر صحت کیمپ لگائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے مزید کہا کہ گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی ٹیمیں تشکیل دی جائیںجو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ واپڈ ا کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنم دن کی تقریبات کے لیے اضافی ٹرانسفارمر اور ایمرجنسی جرنیٹر کا بھی فوری انتظام کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar