Home / پاکستان / کم عمر بچوں سے بھٹوں پر زبردستی مشقت کا معاملہ ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی چیف کمشنر اسلام آباد کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

کم عمر بچوں سے بھٹوں پر زبردستی مشقت کا معاملہ ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی چیف کمشنر اسلام آباد کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

کم عمر بچوں سے بھٹوں پر زبردستی مشقت کا معاملہ ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی چیف کمشنر اسلام آباد کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کم عمر بچوں سے بھٹوں پر زبردستی مشقت کرنے کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالتی معاون بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور سٹیٹ کونسل دانیال حسن عدالت میں پیش ہوئے ۔بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ اسلام آباد میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے غیر فعال ہونے سے مزدوروں کے حالات بہت ہی خراب ہیں، انہوںنے کہاکہ چار افراد پر مشتمل لیبر ڈیپارٹمنٹ چار ہزار سے زائد رجسٹرڈ اداروں کی انسپیکشن نہیں کرسکتا، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سروس رولز کا مسودہ کئی سال سے سیکرٹری داخلہ کے دفتر میں پڑا ہوا ہے۔ عدالتی معاون بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ اسلام آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ نے چار قوانین کا مسودہ سیکرٹری داخلہ کو جمع کرایا مگر ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔عدالت نے سٹیٹ کونسل دانیال حسن سے استفسار کیا کہ آپ نے اس کیس میں ابھی تک کیا کیا؟ ۔ دانیال حسن سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ہم نے ان کے خلاف سخت کارروائی کی اور آج اسلام آباد کی حد تک کوئی مزدور جبری مشقت نہیں کر رہا۔ عدالت نے کہاکہ کیا چیف کمشنر اسلام آباد یہ رپورٹ جمع کرواسکتے ہیں کہ کوئی مزدور جبری مشقت نہیں کر رہا؟ ۔دانیال حسن سٹیٹ کونسل نے کہاکہ آج تک تو یہ رپورٹ جمع کرسکتے ہیں مگر اگر کل کوئی اور کیس اجائے تو پھر ممکن نہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ ینگ وکلاء کی وجہ سے اسلام آباد میں اب کسی مزدور سے زبردستی مشقت نہیں لی جا رہی۔ عدالتی معاون نے کہاکہ ہماری وجہ سے نہیں، سٹیٹ کونسل کی وجہ سے بچوں سے زبردستی مشقت کے کیسسز ختم ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar