Breaking News
Home / پاکستان / حکومت کی توجہ کام پر نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کوگالیاں دینے اور جیلوں میں ڈالنے پر ہے‘سعدرفیق

حکومت کی توجہ کام پر نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کوگالیاں دینے اور جیلوں میں ڈالنے پر ہے‘سعدرفیق

حکومت کی توجہ کام پر نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کوگالیاں دینے اور جیلوں میں ڈالنے پر ہے‘سعدرفیق

حکومتی انتقامی کارروائیوں سے تنگ آچکے ہیں، نواز شریف کی تقریر دکھانے پر پابندی لگانا احمقانہ اقدام ہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکز ی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے مینڈیٹ کو کسی سیاسی جماعت نے تسلیم نہیں کیا، حکومت کی توجہ کام پر نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کوگالیاں دینے اور جیلوں میں ڈالنے پر ہے،حکومتی انتقامی کارروائیوں سے تنگ آچکے ہیں، عوام کیلئے اپوزیشن نے مل کرجدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری بڑھنے سے سٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں، معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے ،عمران خان اب نا تجربہ کار نہیں، ساڑھے 7 سال خیبرپختونخوا ہ اور 2 سال سے زائد پاکستان کی حکمرانی کرلی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہا کہ محاذ آرائی سے بچنا چاہیے لیکن سیاسی انتقام کی بھی کوئی حد ہوتی ہے،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،دوسری جانب اپوزیشن کو دیوارمیں چنا جارہا ہے،حکومت کا کام صرف جھوٹ بولنا،الزام لگانا اورسیاسی مخالفین کوجیلوںمیں ڈالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا کسی اور پر پابندی لگائیں گے تو سوشل میڈیا اورسیٹلائٹ موجود ہے، پابندی لگانا احمقانہ اقدام ہے،نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے نہیں ملایا جاسکتا، وہ پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران کے مینڈیٹ کو کسی نے تسلیم نہیں کیا ،عمران خان چاہتے ہیں سب کو جیل میں ڈال کر اکیلے سیاست کریں ایسا نہیں ہو سکتا، اب تمام سیاسی جماعتیں اس حکومت کو نکالنے کے لیے اکٹھی ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت بہت بڑی چیز ہے اسے کام بھی بڑے کرنے ہوتے ہیں لیکن عمران خان کو اب بھی سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کیسے کرنی ہے ،لاہور : ان کی توجہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے اور انہیں میں جیل میں ڈالنے پر ہے، عمران خان کا گزشتہ رات کا بیان دیکھا جو قانون توڑے گا جیل میں ڈالا دوں گا، ان کو کتنا شوق ہے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا ،ایسے نظام بہتر نہیں ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar