Home / پاکستان / اپوزیشن کا حکومت کیساتھ بات چیت کا تجربہ ناکام رہا ہے‘احسن اقبال

اپوزیشن کا حکومت کیساتھ بات چیت کا تجربہ ناکام رہا ہے‘احسن اقبال

اپوزیشن کا حکومت کیساتھ بات چیت کا تجربہ ناکام رہا ہے‘احسن اقبال

ہمارے کارکنان کو معمولی نہ سمجھا جائے ان کی تربیت سخت دور میں ہوئی ہے‘سیکرٹری جنرل(ن)لیگ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم اے کو گرفتار کر لیا گیا تو ہماری ٹیم بی بھی موجود ہے، اگر انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا تو عوام ساتھ ہیں،ہمارے کارکنان کو معمولی نہ سمجھا جائے ان کی تربیت سخت دور میں ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جوحکمت عملی بنائی ہے اسے وقت کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے گا۔اپوزیشن کا حکومت کے ساتھ بات چیت کا تجربہ ناکام رہا، وزیراعظم کسی بھی قومی معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں،وزیر اعظم سمجھتے ہیں وہ خود اکیلے ہی یہ بوجھ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکومت خاموش ہے، نوازشریف کی گزشتہ روز کی تقریر عوامی معاملات اور مشکلات سے متعلق تھی۔

نوازشریف ہماری رہنمائی کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں، خواجہ آصف کی آ صف زرداری سے متعلق بیان پر معذرت اچھی بات ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar