Breaking News
Home / پاکستان / تحریک انصاف کا 190ملین پائونڈز کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا 190ملین پائونڈز کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پائونڈز کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ 190ملین پائونڈز کیس کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، فیصلے کو اعلی عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سوال تو نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے پوچھنا چاہیے کہ تم نے جس پیسے سے لندن میں ون ہائیڈ پارک کی عمارت خریدی وہ پیسہ کس طرح باہر لیکر گئے اور آگے پھر عمارت بیچی، اس رقم کا تم نے کیا کیا؟ آج وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج ایک سیاہ دن ہے، اس فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اس دیس میں قانون ہے نہ آئین کی بالادستی ہے، القادرٹرسٹ سیحکومت کو ایک دھیلے کا نقصان نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ جو اس ملک کو لوٹتے رہے وہ آج معزز بنے بیٹھے ہیں، اس ملک میں چور باہر پھر رہے ہیں جبکہ معصوم لوگ جیل میں ہیں،ہمارا لیڈر اور ہم ثابت قدم ہیں، ہم اس فیصلے کو دوسری عدالتوں میں لیکر جائیں گے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ ماضی میں توشہ خانہ اور عدت کیسز کو بھی عدالتوں نے باہر پھینکا، بانی پی ٹی آئی اور کارکنان پر بنائے تمام کیسز سیاسی ہیں، صبح ضرور ہوگی ہم ثابت قدم ہیں، ہم آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar