Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بھارت منی لانڈرر دہشت گردوں کے سہولت کارنکلے‘ 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

بھارت منی لانڈرر دہشت گردوں کے سہولت کارنکلے‘ 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

بھارت منی لانڈرر دہشت گردوں کے سہولت کارنکلے‘ 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

بھارتی بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز منی لانڈرنگ کی

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امن دشمن بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرنگ کرنے والا بڑا ملک بن گیا، مودی سرکار کی چوری پکڑی گئی، عالمی ادارے نے بھارتی بینکوں کے ذریعے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تر دید شواہد دنیا کے سامنے پیش کر دیئے۔

چور مچائے شور کی ضرب المثل پر بھارت بالکل پورا اترتا ہے۔

فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک کی رپورٹ میں بھارت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی ممکنہ مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔ 44 بھارتی بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے، جن میں پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک، بینک آف بروڈا شامل ہیں۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز منی لانڈرنگ کی، اتنی زیادہ رقم کہاں گئی ؟ اور کس نے کس مقصد کیلئے استعمال کی، اہم سوالات اٹھ گئے۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں کیرالہ اور آسام میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی نشاندہی کی جاچکی ہے، بھارتی ریٹائرڈ میجر گورو آریا پاکستان میں دہشت گردی کے لئے رقم کی ترسیل کا انکشاف اور گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر چکا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar