Home / سائنس و ٹیکنالوجی / مصنوعی ذہانت کی عالمی سربراہ کانفرنس 21 اکتوبر کو سعودی عرب میںہو گی

مصنوعی ذہانت کی عالمی سربراہ کانفرنس 21 اکتوبر کو سعودی عرب میںہو گی

مصنوعی ذہانت کی عالمی سربراہ کانفرنس 21 اکتوبر کو سعودی عرب میںہو گی

سربراہ اجلاس کے لیے ”خیر البشر کے لیے مصنوعی ذہانت“کا سلوگن تیار کیا گیا ہے

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصنوعی ذہانت اینڈ ڈیٹا(ایس ڈی اے اے) کی عالمی کانفرنس 21 اور 22 اکتوبر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی زیرصدارت الریاض میں منعقد کی جائے گی۔اس سربراہ اجلاس کے لیے ”خیر البشر کے لیے مصنوعی ذہانت“کا سلوگن تیار کیا گیا ہے۔

اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد وبائی مرض یا دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تعاون کے فروغ، اس حوالے سے موثر میکانزم تیار کرنے اور اسٹرٹریٹجک پارٹنر شپ کا قیام ہے۔اجلاس میں فیصلہ سازشخصیات، ماہرین، مملکت کے اندر اور باہر کی عالمی شخصیات، ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اس سمٹ میں عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی اسٹریٹجک سمتوں کو بڑھانے کے لیے متعدد بین الاقوامی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar