Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بھارتی ریاست کیرالہ میں 3 ماہ کے دوران 66 بچے خودکشی کر گئے.

بھارتی ریاست کیرالہ میں 3 ماہ کے دوران 66 بچے خودکشی کر گئے.

61 بچوں نے پھندے سے لٹک کر اپنی جان لی

نئی دہلی ۔ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ میں 3 ماہ کے دوران 66 بچے خودکشی کر چکے ہیں، ان میں 64 بچوں کی عمر 12 سے 18 سال تھی جب کہ 2 بچے 12 سال سے بھی کم عمر تھے،ان میں سے 61 نے پھندے سے لٹک کر اپنی جان لی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اس رجحان کو روکنے کے لیے بچوں کی کاؤنسلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیرالہ کے وزیراعلیٰ پناروای وجیئن کا کہنا ہے کہ سکول بند ہیں اور ممکن ہے کہ بچوں کو لاک ڈاوؤن میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔ ریاستی حکومت نے ایک سینئر پولیس افسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس معاملے کو دیکھے گی۔ماہرین نفسیات اس طرف توجہ دلا رہے ہیں کہ لاک ڈاوؤن کے دوران بچے اہلخانہ کے ساتھ گھر میں وقت گزار رہے ہیں اور ان پر بیرونی دباو¿ نہیں اس کے باوجود اگر وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں تو وجوہ جاننے پر توجہ دینی چاہیے۔بچوں کی خودکشی کے حالیہ اعداد و شمار لائق تشویش ہیں لیکن ریاست کے کرائم ریکارڈز بیورو کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس عرصے میں زیادہ بچوں نے خودکشی کی تھی جن کی تعداد 83 تھی۔ کیرالہ میں 2014ءمیں 330، 2015 ءمیں 297 اور 2016ءمیں 242 بچوں نے اپنی جان خود لی تھی۔کیرالہ بچوں کے علاوہ بڑے بھی خودکشیاں کر رہے ہیں جس کی وجہ معاشی مسائل ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar