Breaking News
Home / بزنس / بجلی کے نرخوں میں فوری کمی،ٹیکسوں کی تعداد کم اور فکسڈ چارجز واپس لیے جائیں’لاہور چیمبر کا مطالبہ

بجلی کے نرخوں میں فوری کمی،ٹیکسوں کی تعداد کم اور فکسڈ چارجز واپس لیے جائیں’لاہور چیمبر کا مطالبہ

خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی کی زیادہ قیمت صنعتوں ،کاروباری طبقے کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیاد ت نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں فوری طور پر کمی اور پاور سیکٹر پر ٹیکسوں کی تعداد کم کرے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ بجلی انڈسٹری کا انتہائی اہم خام مال ہے اور اس کی قیمت میں اتار چڑھائو براہ راست ہماری برآمدات سے منسلک ہے۔ بھارت میںبجلی کا اوسط نرخ 7 سے 8 سینٹس فی یونٹ، بنگلہ دیش میں 8 سے 9 سینٹس فی یونٹ ، سری لنکا میں 9سے 12سینٹ فی یونٹ جبکہ پاکستان میں بجلی کا اوسط نرخ 16 سینٹ کے لگ بھگ ہے۔ تاجکستان میں بجلی کا ریٹ 2سے 3سینٹ فی یونٹ ہے۔ عالمی منڈی میں ان ممالک کا مقابلہ کیسے کریں گے۔ پریس کانفرنس سے سابق صدر محمد علی میاں اور سابق نائب صدر حارث عتیق نے بھی خطاب کیا۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی کی زیادہ قیمت صنعتوں اور کاروباری طبقے کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہماری صنعتوں کی عالمی مارکیٹ میں مسابقت کم ہو رہی ہے اور برآمدات پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑا مسئلہ ایم ڈی آئی چارجز اور فکسڈ چارجز ہیں جو ایک غیر ضروری مالی بوجھ بن رہے ہیں۔ یہ چارجز صارفین کے اصل استعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ فرضی کھپت کی بنیاد پر لگائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ بجلی کے بلوں میں بجلی پر ڈیوٹی، ٹیلی ویژن فیس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، جنرل سیلز ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس پر انکم ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی وصول کیے جارہے ہیں۔ یعنی بجلی کا بل اب ٹیکسوں کا مجموعہ بن چکا ہے۔ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ جب تک انڈسٹری نہیں چلے گی سرمایہ گردش میں نہیں آئے گا ۔ مہنگی بجلی کی وجہ سے پیداواری لاگت برداشت سے زیادہ ہوچکی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سیاسی بدامنی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معیشت کے لیے زہر قاتل قرار دیا۔ نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ تاجکستان نے سفیر نے بتایا کہ وہاں بجلی کی قیمت دو سینٹ فی یونٹ ہے۔ وہاں انڈسٹری لگانے کے لیے مشینری کی درآمد پر کوئی ڈیوٹی نہیں جبکہ ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ سرکاری محکمے بھی انڈسٹری کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ سابق صدر محمد علی میاں نے آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لائن لاسز، بجلی چوری اور متبادل ذرائع کا فروغ وہ معاملات ہیں جن پر حکومت ہی کام کرسکتی ہے۔ پاکستان میں اوسط لائن لاسز 16فیصد ہیں جن پرقابو پانا ضروری ہے۔ محسن نقوی نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر چھ کروڑ یونٹ کی اوور بلنگ پکڑی مگر آج تک ان پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ انہوں نے ڈسکوز کے بورڈز میں ایماندار لوگ لگانے پر زور دیا۔انہوں نے فکسڈ چارجز پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واپسی کا مطالبہ کیا۔ لاہور چیمبر کی قیادت نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں کو خطے کے دیگر ممالک کے برابر لایا جائے تاکہ ہماری صنعتیں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بن سکیں۔تمام یعنی 101آئی پی پیز کے ساتھ کپیسٹی چارجز جیسے ظالمانہ معاہدے فورا ختم کیے جائیںکیونکہ حکومت کو آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز ادا کرنے پڑتے ہیں، چاہے بجلی استعمال ہو یا نہ ہو۔سالانہ آئی پی پیز 2100ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کی جارہی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ایم ڈی آئی اور فکسڈ چارجز کو ختم کیا جائے۔بجلی کے بلوں میں شامل تمام غیر ضروری ٹیکسز اور سرچارجز کو ختم کیا جائے۔لائن لاسز کو کم کرنے کے لیے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جائے۔موجودہ اضافی پیداواری صلاحیت کو دیکھتے ہوئے نئے منصوبوں پر عملدرآمد کو وقتی طور پر معطل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسائل ہر شہری، کاروباری طبقے اور صنعت کے ہیں۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ہمارا معاشی اور صنعتی ڈھانچہ مزید دباؤ کا شکار ہو جائے گا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے حکومت پر زور دیا کہ ان مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے تاکہ ملک میں استحکام اور ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar