Breaking News
Home / سیاست / بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ہم ڈٹے رہیں گے ،حق لے کر رہیں گے: مسرت چیمہ

بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ہم ڈٹے رہیں گے ،حق لے کر رہیں گے: مسرت چیمہ

رہا ہو کر بانی پی ٹی آئی کارکنوں کی قربانی کا صلہ دیں گے،عمران خان جو لائحہ عمل دینگے قوم من و عن عمل کریگی
پی ٹی آئی سینئر رہنما کی جمشید اقبال چیمہ ، وکلاء کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم ڈٹے رہیں گے اوراپنا حق لے کر رہیں گے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری،بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر کارکنوں کی قربانی کا صلہ دیں گے،پہلے حکومت دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں چلانے کے بیان دے رہی تھی اور اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں۔ جمشید اقبال چیمہ اور وکلاء کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم بھی ان کے شانہ بشانہ لڑتے رہیں گے ،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیںجب جب ان کی زندگی بچانے کے لئے جدوجہد کرتی ہیں تو انہیںذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا مہم چلائی جاتی ہے ،بشری بی بی اپنی جان بھی قربان کرنے کے لئے آئی تھیں کہ اگر ملک و قوم کے لئے میری جان بھی چلی جائے تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گی ، ساری قوم عمران خان کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، عمران خان جیل کے اندر جبکہ ان کی فیملی جیل کے باہر تکالیف کاٹ رہے ہیں،عمران خان کی فیملی سیاست کے لئے نہیں عمران خان کی زندگی بچانے کے لئے نکلی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈی چوک میں نہتے لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، وہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنان نہیں تھے بلکہ پاکستان کے شہری بھی تھے ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اورسول سوسائٹی بھی شش و پنج کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیل کی صعوبتوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ماتھے پر شکن اور زبان پر شکوہ نہیں ،ان کا پیغام ہے کہ ہم ڈٹے رہیں گے ہم نہیں جھکیں گے ،قوم کا بنیادی حق لے کر رہیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان آئندہ کے لئے جو لائحہ عمل دیں گے پاکستانی قوم اس پر من و عن عمل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے مستقبل کے لئے بھلے میری جان چلی جائے میں اس کے لئے تیار ہوں لیکن میں بتانا چاہتی ہوں ساری قوم عمران خان پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن جماعت ہیں اور ہم نے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar