Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ایغور مسلمان قیدیوں کے ساتھ چین میں غیر انسانی سلوک کی خوفناک حقیقتیں، پہلی بارچینی پولیس اہلکار کے انکشافات

ایغور مسلمان قیدیوں کے ساتھ چین میں غیر انسانی سلوک کی خوفناک حقیقتیں، پہلی بارچینی پولیس اہلکار کے انکشافات

ایغور مسلمان قیدیوں کے ساتھ چین میں غیر انسانی سلوک کی خوفناک حقیقتیں، پہلی بارچینی پولیس اہلکار کے انکشافات

چین میں ایغور مسلمانوں کو چھتوں سے لٹکا کران کی عصمت دری کی جاتی ہے، سابق چینی پولیس عہدیدار کے ہوشربا انکشافات

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک سابق چینی پولیس اہلکار نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چین میں ایغور مسلمانوں کو قید خانوں کی چھتوں سے لٹکا کر بجلی کے ڈنڈوں سے ان پر تشدد کیا جاتا ہے اور ان کے قیدی ساتھیوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ بد فعلی جیسے قبیح فعل سرانجام دیں۔سابق پولیس آفیسر نے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت ایغور مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے اور ان پر وحشیانہ تشدد کر کے ان سے ناکردہ گناہوں کے اعترافات کروائے جاتے ہیں۔ چین میں اس وقت بھی بیس لاکھ کے قریب ایغور مسلمان قید و پند کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ چین کے اس پولیس آفیسر نے اپنے اصل نام کی شناخت کو چھپاتے ہوئے صرف اپنی کنیت جیانگ بتائی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ چین کی طرف سے سو سے زائد قائم کیے گئے قیدخانوں میں کام کر چکے ہیں اور ایسے انسانیت سوز واقعات کے چشم دید گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں انہوں نے حب الوطنی کے جذبے کے تحت ڈیڑھ لاکھ پولیس اہلکاروں پر مشتمل فورس میں شامل ہوئے تھے جن کا کام ہی ان قید خانوں میں مقید ایغور مسلمانوں پر نظررکھنا تھا۔انہوں نے کہا کہ چینی پولیس اہلکار ہر نئے آنے والے قیدی کو لازمی تشدد کا نشانہ بناتے اور ان سے جرائم کا اعتراف کروانے کے لیے بدنام زمانہ ”ٹائیگر کرسی” کا بھی استعمال کرتے جس میں قید کو کرسی پر بٹھا کر اس کے ہاتھ اور پاو ں کو باندھ کر کئی کئی دن تک ایسے ہی چھوڑ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا اس کے علاوہ تشدد کے مزید طریقے بھی استعمال کیے جاتے ہیں جس میں واٹربورڈنگ، نیند سے محرومی، اور قیدیوں کو چھتوں سے لٹکانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر عام حربوں میں قیدیوں کو مردوں کی اجتماعی عصمت دری پر مجبور کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے یہ کہا ہے کہ ان میں اکثریت ایسے مسلمانوں کی ہوتی ہے جو بے گناہ ہوتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar