Home / انٹر نیشنل / اسرائیلی حکومت فلسطین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے نظرانداز نہیں کر سکتی، وزیر خارجہ یائر لیپڈ

اسرائیلی حکومت فلسطین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے نظرانداز نہیں کر سکتی، وزیر خارجہ یائر لیپڈ

اسرائیلی حکومت فلسطین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے نظرانداز نہیں کر سکتی، وزیر خارجہ یائر لیپڈ
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے گزشتہ روز فلسطین کو ایک اہم ایشو کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے نظرانداز نہیں کر سکتی۔ فلسطین کے معاملے کو لے کر اسرائیل کی اتحادی حکومت میں شدید نوعیت کا تناو پایا جاتا ہے اور کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ جب یائرلیپڈ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے تو وہ فلسطین کے حوالے سے ایک جامع پالیسی کا اعلان کریں گےْ۔ یائر لیپڈ سے جب پوچھا گیا کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں ابراہم معاہدے کی وسعت کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں تو لیپڈ نے اشارہ کیا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ معمول کے معاہدوں پر عمل کرنا فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے متبادل کے طور پر کام نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں مزید مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں اور ابھی وہ ان ممالک کے نام نہیں لے سکتے کیونکہ انہیں خطرہ ہے کہ ایسے ناموں کو ظاہر کرنے سے امن کی اس کوشش کر نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ امریکہ اور مشرقی وسطیٰ کے اپنے نئے دوستوں جن میں متحدہ عرب امارات، مراکش اور بحرین شامل ہیں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ دیگر مسلم ممالک کے ساتھ بھی اسرائیل کے سفارتی تعلقات قائم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے مطلب ہر گز نہیں کہ ہمیں فلسطین کے مسئلے کو حل نہیں کرنا۔ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ ہی ہمیں غزہ اور حزب اللہ پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar