Breaking News
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / اپنی تصویر روبوٹ پر لگانے کی اجازت دیں اور دو کروڑ روپے کمائیں

اپنی تصویر روبوٹ پر لگانے کی اجازت دیں اور دو کروڑ روپے کمائیں

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نجی کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اپنے انسان نما روبوٹ (ہیومونوئڈز) کے لیے اصل انسانی چہروں کی ضرورت ہے، اس ضمن میں اپنے چہرے کا لائسنس کمپنی کو دے کر آپ ایک سے دو کروڑ روپے تک رقم کماسکتے ہیں۔

لندن میں واقع ایک کمپنی جیومِک بین الاقوامی کمپنیوں نے اشتراک سے ایسے انسان نما روبوٹ پر کام کررہی ہے جو بیمار، مریضوں اور عمر رسیدہ افراد کے لیے مختلف کام کریں گے۔ اسی بنا پر حقیقی انسانی چہرے درکار ہیں جن کی تھری ڈی نقل بنا کر روبوٹ پر لگائی جائے گی۔

اس ضمن میں بہت سوچ سمجھنے کے بعد آپ کمپنی کو اپنے چہرہ استعمال کرنے کے حقوق بھیج سکتے ہیں اور اس کے بدلے 130,000 ڈالر تک کی رقم آپ کو مل سکتی ہے جو سوا دو کروڑ روپے تک بنتی ہے۔ اس کمپنی کو شفیق اور دوستانہ انسانی چہروں کی ضرورت ہے۔ کمپنی ہزاروں مددگار روبوٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسے عمررسیدہ افراد کے لیے مجازی دوست کا درجہ حاصل ہوگا اور یہ روبوٹ اگلے سال تیار کیے جائیں گے اور انہیں مہنگے داموں فروخت کیا جائے گا تاہم اس میں بہت ساری باتوں کی تفصیلات اب تک ظاہر نہیں کی گئیں۔

اپنے ویب پیچ پر جیومِک کمپنی نے کہا ہے، ’ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک بہت عجیب و غریب فرمائش ہے، اپنے چہرے کو استعمال کرنے کے پروانے پر دستخط کرنا ایک بڑا فیصلہ ہے لیکن اب بھی اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو اپنی ایک تصویر ای میل کرسکتے ہیں‘۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس پروگرام کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

اگر آپ اپنے چہرے کے نقوش روبوٹ کو دینا چاہتے ہیں تو اس کی تفصیلات است اس لنک پر  دیکھی جاسکتی ہیں۔

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar