Breaking News
Home / پاکستان / آئی جی سندھ ناکام ہوگئے، انہیں ہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا، گورنرسندھ

آئی جی سندھ ناکام ہوگئے، انہیں ہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا، گورنرسندھ

آئی جی سندھ ناکام ہوگئے، انہیں ہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا، گورنرسندھ

کراچی فروری 22(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج نہیں لگے گا، سندھ میں پولیس کے ذریعے ہر قسم کی غنڈہ گردی ہورہی ہے، آئی جی سندھ فرائض کی انجام دہی میں ناکام نظر آتے ہیں، انہیں ہٹانے کیلئے وزیراعظم کو کہہ دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ پر جیل میں تشدد کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے رويے سے بانی متحدہ کا دور ياد آگيا، وہ غنڈوں کے ذريعے کراچی پر راج کرنا چاہتے تھے، سندھ میں پولیس کے ذریعے ہر قسم کی غنڈی گردی ہورہی ہے، صوبے کو نو گو ایریا بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے آئی جی سندھ پر سیاسی وابستگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام نظر آتے ہیں، وزیراعظم کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کردیا، آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا بھی کہا ہے، ایس ایس پیز اپنے ٹرانفسر اور ترقی کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

گورنر سندھ نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام اداروں کو کہہ رہا ہوں کہ آپ نے اسٹیٹ کی ملازمت کرنی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پارٹی بننا صاف نظر آتا ہے، اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرکے دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، کسی کو خوش کرنے کیلئے کوئی کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حق اور انصاف کے ساتھ نوکری کریں ورنہ وفاق اپنی رٹ قائم کرے گا، مجبور نہ کریں کہ انتہائی قدم اٹھایا جائے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سندھ میں گورنر راج نہیں لگے گا.

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar