انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی تجارتی فنانسگ دے گا
فنانسنگ سے شرح مبادلہ پر دبائو کم کرنے اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی، عمر ایوب خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی تجارتی فنانسگ دے گا ۔انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور وزارت اقتصادی امور کے درمیان تجارتی فنانسنگ کے لیے اتفاق ہوگیا ،پاکستان کے لیے یہ فنانسنگ 3 سال کے لیے 4.5 بلین امریکی ڈالر کی فنانسنگ ونڈو کا حصہ ہے،انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کی فنانسگ تیل اور گیس کی درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی ،پی پی ایل ، پارکو اور پی ایس او یہ مراحبہ فنانسگ استعمال کریں گی ۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے بتایاکہ مضبوط معاشی بحالی اور زیادہ مانگ کی وجہ سے، فنانسنگ کو 300 ملین سے بڑھا کر 761.5 ملین کیا گیا، وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہاکہ فنانسنگ سے شرح مبادلہ پر دبائو کم کرنے اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ٹی ایف سی کی فنانسنگ کی سہولت پاکستان کی مضبوط معاشی بحالی پراعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں جانب سے 4.5 بلین امریکی ڈالر کی فنانسنگ ونڈو کے بہترین استعمال کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا
Tags #DefferedPayment #DelayedPayment #EconomicDivision #ExchangeRate #ForexReserves #HaniSalemSonbol #InternationalIslamicTradeFinanceCorporation #IslamicDevelopmentBankGroup #MurabahaFinancing #OmarAyubKhan #Pakistan #PetroleumProducts
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
