Home / پاکستان / توہین عدالت معاملہ ، ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کے وکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کردی

توہین عدالت معاملہ ، ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کے وکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کردی

توہین عدالت معاملہ ، ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کے وکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق متفرق درخواستوں پر سماعت کے دور ان فواد چوہدری کے وکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کردی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔فواد چوہدری کے وکیل چوہدری فیصل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کے وکیل عدالت میں پیش نا ہوئے۔چیف جسٹس نے کہاکہ پارلیمنٹ کی موجودگی کے باوجود بھی سیاسی معاملات کو عدالت میں کیوں لایا جاتا ہے۔ عدالت نے کہ اکہ اس کیس پر عدالت مثالی فیصلہ دے گی۔ فواد چوہدری کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے استدعا کی کہ عدالت کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کرے تاکہ تیاری کرسکوں۔ عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل کی استدعا مسترد کردی ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar