Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکہ اگلے ہفتے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا

امریکہ اگلے ہفتے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا

امریکہ اگلے ہفتے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ اگلے ہفتے قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے کو بحال کرے گا، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران سمیت دیگر معاملات پر بات کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ روز بتایا کہ دو ہفتے جاری رہنے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ کریں گے۔دونوں طرف سے ہمارے قومی مفاد کے ضمن میں بات چیت ہوگی، جس میں القاعدہ اور داعش کے خلاف آپریشنز، افغانستان کی معیشت کی بہتری اور 20 سال تک امریکہ کے لیے کام کرنے والوں افغانوں اور امریکی شہریوں کی افغانستان سے محفوظ روانگی کے معاملات شامل ہوں گے۔امریکی نمائندے ٹام ویسٹ نے دو ہفتے قبل پاکستان میں طالبان حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔ جنہوں نے اگست میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تھا۔
مذاکرات کا پہلا دور نو اور 10 اکتوبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا، جہاں امریکی سفارت کاروں نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا تھا۔ٹام ویسٹ نے جمعہ کو طالبان کو دی جانے والی معاشی اور سفارتی سپورٹ کے لیے امریکی شرائط کا اعادہ کیا۔جن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، سب کی نمائندگی رکھنے والی حکومت کا قیام، اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے حقوق کا احترام اور ان کو تعلیم اور کام کے مساوی مواقع دینا شامل ہے۔مذاکرات کے حوالے سے ٹام ویسٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا اور فی الحال انسانی امداد ہی دے گا۔طالبان حکومت جس کو ابھی بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا ہے، کے وزیر خارجہ عامر خان متقی نے گذشتہ ہفتے امریکی کانگریس کو ایک کھلا خط بھیجا تھا جس میں امریکہ کی جانب سے منجمد کیے گئے افغان اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کا کہا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar