Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکہ اور چین تائیوان معاہدے کی پاسداری کریں گے، جوبائیڈن

امریکہ اور چین تائیوان معاہدے کی پاسداری کریں گے، جوبائیڈن

امریکہ اور چین تائیوان معاہدے کی پاسداری کریں گے، جوبائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز کہا ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے تائیوان کے بارے میں بات کی ہے اور وہ تائیوان معاہدے کی پاسداری پر متفق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کی چین کے صدر کے ساتھ تائیوان کے حوالے سے مفصل بات ہوئی ہے۔ہمارا ایک بات پر اتفاق ہوا ہے کہ امریکہ اور چین دونوں تائیوان معاہدے پر عمل درآمد کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے انہیںنہیں لگتا کہ چین ایک ایسا راستہ اختیار کرے گا جو معاہدے کو توڑنے کا سبب بنے گا۔ بائیڈن نے یہ بات ”ایک چین پالیسی” کے تناظر میں کی ہے جس کی رو سے امریکہ تائی پے کی بجائے بیجنگ کے ساتھ سفارتی تعلقات کر ترجیح دے گا۔ مشی گن کے دورے کے بعد جو بائیڈن اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ چین کا یہ دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا اپنا علاقہ ہے اور اگر ضروری ہوا تو چین اس پر بزور طاقت قبضہ بھی کر سکتا ہے۔دوسری طرف تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک آزاد ملک ہے اور وہ اپنی آزادی اور جمہوریت کا دفاع کرے گا۔چین نے گزشتہ چار دنوں میں اپنے 148جنگی جہازوں کے ساتھ تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کی سرحدوں کے نزدیک فوجی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دے۔ تائیوان کے قریب عوامی جمہوریہ چین کی اشتعال انگیز عسکری سرگرمیوں سے امریکہ کو بہت تشویش ہے اور ایسی سرگرمیاں غلط اندازوں کو جنم دے سکتی ہیں جو خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar