Breaking News
Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / امریکہ افغان فضائی حدود کا احترام کرتے ہوئے ڈرون حملے بند کرے، طالبان

امریکہ افغان فضائی حدود کا احترام کرتے ہوئے ڈرون حملے بند کرے، طالبان

امریکہ افغان فضائی حدود کا احترام کرتے ہوئے ڈرون حملے بند کرے، طالبان
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں طالبان حکومت کے عہدیداروں نے امریکہ کے افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ ملک میں خواتین اساتذہ اور طبی کارکنان نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے منجمد کیے گئے اربوں ڈالر امارات اسلامی افغانستان کو جاری کیے جائیں۔بختر نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ملک اپنی زمینی اور فضائی حدود کا مالک ہوتا ہے لہذا اماراتِ اسلامی افغانستان کی زمین اور فضائی حدود کا سرپرست ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون بھیجے۔ طالبان رہنماں کا کہنا تھا کہ ایسی خلاف ورزیوں کو روک دینا چاہیے۔امارات اسلامی افغانستان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ممالک، خاص طور پر امریکہ، بین الاقوامی قوانین کے تحت کام کریں۔دوسری جانب افغانستان کی خواتین اساتذہ اور طبی کارکنان نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے منجمد کیے گئے اربوں ڈالرز امارات اسلامی افغانستان کو جاری کر دیے جائیں۔اساتذہ اور طبی کارکنان نے بین الاقوامی بینکوں اور دیگر اداروں سے کہا ہے کہ انہیں ان کی تنخواہیں دلوانے میں مدد کریں۔ افغانستان کو بین الاقوامی بینکوں اور اداروں سے مالی امداد کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہاں نوکریاں جاری رکھی جا سکیں۔افغانستان میں شرح تعلیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ ایسے پروگراموں کی حمایت کریں جو ملک میں شرح تعلیم میں اضافہ کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں لوگ سخت اقتصادی حالات سے دوچار ہیں اور انہیں اس سے باہر نکلنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar