Breaking News
Home / انٹر نیشنل / یورپ میں سفید فام عیسائیوں کو مسلمانوں کی ہجرت سے ‘ناپید ہونے’ کا خطرہ ہے

یورپ میں سفید فام عیسائیوں کو مسلمانوں کی ہجرت سے ‘ناپید ہونے’ کا خطرہ ہے

یورپ میں سفید فام عیسائیوں کو مسلمانوں کی ہجرت سے ‘ناپید ہونے’ کا خطرہ ہے

فرانس (ڈیلی پاکستان آن لائن)تقریبا دو تہائی فرانسیسی شہریوں کا ماننا ہے کہ سفید فام یورپی افراد کو مسلم اور افریقی ممالک سے امیگریشن کی وجہ سے معدومیت کا خطرہ ہے۔عرب نیوز نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حارث انٹرایکٹیو سروے کے مطابق 60 فیصد فرانسیسی افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال یقینی طور پر یا شاید ان کے ملک میں افریقی اور مسلم ممالک سے امیگریشن کی جہ سے ہو سکتی ہے۔اس سروے کو گریٹ رپلیسمنٹ تھیوری پر عوام کی رائے جاننے کے لیے بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ گریٹ رپلیسمنٹ تھیوری ایک سازشی خیال ہے جس کے مطابق مسیحی تہذیب کو دانستہ طور پر عالمی سرمایہ داراپنی جگہ سے ہٹانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ افریقہ سے مسلمانوں کی امیگریشن کروا رہے ہیں۔مذکورہ تھیوری کی حمایت کرنے والے کچھ افراد کا ماننا ہے کہ مسیحی برادری کے افراد کو یہودیوں کی امیگریشن کے ذریعے بھی اپنی جگہ سے ہٹایا جا رہا ہے۔تاہم کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ تھیوری اسلام اور یہودیوں کے خوف اور نسل پرستانہ سوچ پر مبنی ہے اور یہ دائیں بازو اور سیاہ فام قوم پرست حلقوں میں مشہور ہے۔رائے شماری کا جواب دینے والے افراد عمر اور جنس کے لحاظ سے متوازن تھے لیکن سیاسی وابستگی کی بنا پر منقسم تھے۔دائیں بازو کی امیگریشن مخالف جماعتوں میں فرانسیسی سیاستدان مارین لے پین کی فرنٹ نیشنل پارٹی فرانس کے ووٹ کاسٹ کرنے والے عوام میں زیادہ مقبولیت رکھتی ہے۔سروے کے نتائج میں ان ووٹرز کے مسلمان تارکین وطن کے خلاف سخت جذباتی کی عکاسی ہو رہی ہے۔ مارین لے پین کی سیاسی جماعت کے 90 فیصد سے زائد حمایتی کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی امیگریشن کی وجہ سے مسیحی افراد کو ممکنہ طور پر معدومیت کا خطرہ ہے جبکہ بائیں بازو کی پارٹی کے صرف 30 فیصد افراد نے یہ کہا ہے۔فرانس کے موجودہ صدر، ایمانویل میکخواں، کی سیاسی جماعت کے 52 فیصد حمایتی بھی مانتے ہیں کہ مسلمانوں کی امیگریشن کی وجہ سے ممکنہ طور پر مسیحی افراد کو معدومیت کا خطرہ ہے۔حالیہ برسوں میں فرانس میں مسلمانوں کی امیگریشن کا معاملہ مسئلے کے طور پر منظر عام پر رہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 …

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …

Skip to toolbar