Home / دفاع اور دفاعی پیداوار / ہوا بازی کی عالمی تنظیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا

ہوا بازی کی عالمی تنظیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا

ہوا بازی کی عالمی تنظیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا

اسلام آباد اپریل 28 (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاﺅ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اکاﺅ کی جانب سے آڈٹ کینیڈا کے شہر مونٹریال سے آن لائن کیا گیا۔ترجمان کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاﺅ نے سی اے اے سیکیورٹی ڈائریکٹریٹ کا آن لائن آڈٹ کیا۔سی اے اے ترجمان کے مطابق آڈٹ عالمی سیکیورٹی آڈٹ پروگرام 2021 کے تحت کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد ریگولیٹری کام کی مسلسل نگرانی ہے۔ترجمان کے مطابق اکاﺅکے کیے گئے آڈٹ 2021ءمیں سی اے اے کی کارکردگی، ایئر پورٹس اور ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی اقدامات کے بڑھتے معیار کو سراہا ہے۔ترجمان کے مطابق آڈٹ کے نتیجے میں اکاﺅ نے سی اے اے کی قیادت کو پیشہ وارانہ قرار دیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar