Home / بزنس / گوادر،3 ملین ٹن شپ ٹو شپ تیل اکٹھا کرنے کی سہولت دستیاب ، پاکستان سالانہ 20000 سے40000 ڈالر کمائےگا

گوادر،3 ملین ٹن شپ ٹو شپ تیل اکٹھا کرنے کی سہولت دستیاب ، پاکستان سالانہ 20000 سے40000 ڈالر کمائےگا

گوادر،3 ملین ٹن شپ ٹو شپ تیل اکٹھا کرنے کی سہولت دستیاب ، پاکستان سالانہ 20000 سے40000 ڈالر کمائےگا
3 ملین ٹن ایس ٹی ایس تیل کی ملاوٹ کی سہولت گوادر کے زمینی حصے سے کسی رابطے یا استعمال کے بغیر مکمل طور پر سمندر کی سطح پر قائم کی جائے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی فرم ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ ( ای ایس جی ایل 4.5 ) بلین ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کے سلسلے میں سمندری جگہ پر 3 ملین ٹن شپ ٹو شپ ( ایس ٹی ایس )تیل اکٹھا کرنے کی سہولت قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گوادر میں اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد، پاکستان سالانہ 20000 سے40000 ڈالر کمائےگا۔گوادر پرو کے مطابق 3 ملین ٹن ایس ٹی ایس تیل کی ملاوٹ کی سہولت گوادر کے زمینی حصے سے کسی رابطے یا استعمال کے بغیر مکمل طور پر سمندر کی سطح پر قائم کی جائے گی۔ باقی 5 ملین ٹن آئل ریفائنری گوادر فری زون ایریا (فیز II) کی زمین پر ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 3 ملین ٹن ایس ٹی ایس آئل بلینڈنگ کی سہولت اور دوسرے مرحلے میں 5 ملین ٹن آئل ریفائنری کےساتھ، ہانگ کانگ میں قائم چینی فرم ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ ایک آئل ریفائنری بنائے گی جس کی سالانہ آئل پروسیسنگ کی گنجائش 8 ملین ٹن ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جی پی اے بورڈ کے ممبران کی 45ویں خصوصی فوری میٹنگ میں ایس ٹی ایس آئل بلینڈنگ سہولت کے میگا پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی پی اے ہیڈ آفس گوادر میں ہونے والی میٹنگ میں جی پی اے بورڈ ممبران، سی او پی یچ سی کے چیئرمین اور ای ایس جی ایل حکام نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق اجلاس میں ایس ٹی ایس آئل بلینڈنگ سہولت کے قیام کے لیے گوادر پورٹ کے 38 مربع کلومیٹر لنگر خانے سے دور ایک مخصوص سمندری علاقہ مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شمال کی طرف کے بجائے، سہولت جنوب کی طرف ہوگی کیونکہ شمال کی طرف کے علاقے کی گہرائی صرف 15 میٹر ہے، جب کہ جنوب کی طرف کی گہرائی 35 سے 37 میٹر تک ہے، جو مناسب طور پر مقصد کو پورا کرتی ہے۔ مزید برآں، چیئرمین جی پی اے پسند خان بلیدی نے ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ کے دورے پر آئے ہوئے وفد کو پاکستان کے ٹرانس شپمنٹ رولز کے تحت تمام طریقہ کار اور قانونی فریم ورک کے ذریعے ٹیکس کی سہولت اور ڈیوٹی چھوٹ کی یقین دہانی کرائی۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر ای ایس جی ایل حکام نے عزم کیا کہ کمپنی پاکستان کی مقامی مارکیٹ سے 30 فیصد خام تیل خریدے گی کیونکہ پاکستان کے پاس 19 ملین ٹن خام تیل کی گنجائش ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

فاروق ستار کا کراچی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا دعویٰ، الیکشن دوبارہ ہوں گے

ماہ میں بلدیاتی انتخابات پھر ہوں گے، فاروق ستار کا دعویٰ اب اگر اعتماد کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar